مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے قریبی علاقہ غوطہ شرقی میں شامی فورسز اور وہابی دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گرد سکیورٹی کونسل کی جانب سے جنگ بندی کی قرارداد سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش جاری ہے کل رات سکیورٹی کونسل نے شام میں 30 دن کے لئے جنگ بندی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی البتہ روس کے اصرار کے بعد جنگ بندی کے اطلاق سے دہشت گردوں کو خارج کردیا گيا تھا۔روس کا کہنا ہے کہ وہ وہابی دہشت گردوں کو شام میں دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دےگا۔
شام کے دارالحکومت دمشق کے قریبی علاقہ غوطہ شرقی میں شامی فورسز اور وہابی دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔
News ID 1878986
آپ کا تبصرہ